in

پالک چیز کوفتے ترکیب

کوفتے
Kofaty New

پالک چیز کوفتے اجزا 

    
پالک آدھا کلو

کاٹیج چیز200گرام

نمک حسب ذائقہ

پیاز ایک عدد

ٹماٹرکا پیسٹ ایک پیالی

پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ 

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

  کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ 

گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ 

ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی 

کارن فلور دو کھانے کے چمچ 

فریش کریم چار کھانے کے چمچ 

قصوری میتھی ایک کھانے کےکا چمچ

ہری مرچ دو سے تین عدد 

تیل حسب ضرورت

*بنانے کی ترکیب*

سب سے پہلے پالک کو چوپ کر کے دھو لیں اور ابلتے ہوئےپانی میں تین سے چار منٹ تک ابال کر چھلنی میں ڈال دیں 

اس کے اوپر ٹھنڈا یخ پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں 

اب چاپر میں پالک اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں 

پھر اس میں نمک, کارنفلور اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں 

پھر پالک کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان کاٹیج چیز کی بالز رکھ کر بند کر دیں 

اب ایک پین میں تیل ڈال کر ان کوفتوں کو اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ سنہرے ہو جائیں 

پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کر یں اور پھر اسے نکال کر الگ رکھ لیں 

اب اس تیل میں لہسن ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ نمک , لال مرچ , ہلدی اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہو 

آخر میں اس میں کریم , گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں 

ڈش میں ڈال کر اس میں فرائی کیے ہوے کوفتے ڈال دیں اور گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں

 1,682 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Written by Food Science News

دہی بڑے

دہی بڑے اجزاء اور ترکیب