in

پی آر پی،اوپریشنل آرپی اور ہیسپ پلان How PRP, OPRP and HACCP Works ہیزرڈ

Clean manufacturing area

ان کی تفصیل میں جانے سے پہلے ہم ہیزرڈ کے بارے میں جانتے ہیں
ہیزرڈ کیا ہے۔ What is Hazard
وہ چیزیں یا مادے ہیں جو خوراک یا اس کے اجزاء کو خراب کرتے ہیں۔ جو کھانے کے بعد صارف کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اس کو ہیزرڈ کہتے ہیں۔

ہیزرڈ کو تین گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے
Types of Hazards

مادی خطرات Physical Hazards
فیزیکل ہیزرڈ ایسی چیزیں یا مادے ہیں جو خوراک یا اس کے اجزاء کا حصّہ بن کر اسے خراب کر دیتے ہیں۔ یہ عام طور پر بیماری کا موجب نہیں بنتے لیکن جب صارف ایسی خوراک استعمال کرتا ہے تو اس کو نقصان مثلاً گلے میں کٹ وغیرہ لگ سکتا ہے۔ ان کو ہم بغیر دوربین کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مثلاً مٹی،میٹل،نٹ، بولٹ، کیل ، انگوٹھی، گھڑی، جیولری، پیکجنگ میٹریل، گلاس، حشرات،بال اور ناخن وغیرہ۔
کیمیائی خطرات Chemical Hazards
کیمیکل حیزرڈ مثلاً ہیوی میٹل، سپرے، کھاد وغیرہ ایسے مادے ہوتے ہیں جو خوراک کا حصہ بن کر اس کو خراب کر دیتے ہیں۔ اور جو کھانے کے بعد صارفین کے لیے بہت مضر اور نقصان دہ ہوتے ہیں۔
مائیکرو ارگنزم Microorganisms
مائیکرو ارگنزم ایسے ارگنزم ہوتے ہیں۔ جو دور بین سے نظر آتے ہیں۔ سب سے زیادہ خوراک ان کی وجہ سے خراب ہوتی ہے۔ جو کھانے کے بعد صارف کو مختلف بیماریاں اور نقصان پہنچا تے ہیں۔ جراثیم مثلاً بیکٹیریا یا
وائرس، پھپھوندی

ہیزرڈ کو کنٹرول کرنے کے تین اہم طریقے درکار ہیں
How Hazards Can be Controlled

پی آر پی PRP
اوپریشنل پی آر پی OPRP
ہیسپ HACCP
• فوڈ سیفٹی کے لئے خوراک کو فائنل پروڈکٹ تک پہنچنے کے لیے تین حفاظتی عوامل سے گزرنا پڑتا ہے۔

پی آر پی PRP
پی آر پی” کا مطلب پری ریکیوزٹ پروگرام ہے۔پی آر پی وہ ابتدائی یا بنیادی اقدامات ہیں جو حفظانِ صحت کے عمومی اصولوں پر مبنی ماحول فراہم کرتے ہیں تاکہ خوراک ہر مرحلے پر ہر طرح کے نقصان دہ عوامل سے محفوظ رہے۔
اہم ترین پی آر پی مندرجہ ذیل ہیں:

عمارت، اسٹرکچر ( بنیادی ضروریات اور سہولیات)
پروسیسنگ کے لیے بنیادی سہولیات ( پانی ،ہوا ،گیس، اسٹیم وغیرہ)
ورک ایریا اور ملازمین کو مہیا کردہ سہولیات ( لاکرز ،واش روم، کینٹین وغیرہ)
نکاسی اور گندگی کی تلف کا نظام۔
عمارت،فرش،دیوارون، آلات ، مشین، پروسیسنگ آئیٹم، ورک ٹیبل وغیرہ کی صفائی اور جراثیم سے پاک کرنا۔
عمارت،فرش ، دیواروں، آلات، مشین وغیرہ کی مرمت اور احتیاط۔
کروس کنٹامینیشن ( جراثیم کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بذریعہ ہاتھ ،آلات وغیرہ)
حشرات ( کیڑے مکوڑوں اور نقصان پہنچانے والے جانوروں ( مثلاً چوہے ،مکھی ، لال بیگ ، چیونٹیاں، چھپکلی، پرندے، بلیاں وغیرہ) پر کنٹرول۔
ملازمین کی ذاتی صحت و صفائی۔

آپریشنل پی آر پی OPRP
آپریشنل پی آر پی ایسی پی آر پی ہوتی ہے جو فوڈ پروسیسنگ ( خوراث کی تیاری کے دوران) ممکنہ طور پر آنے والے ہیذرڈ پر قابو پانے کے لیے نہایت ضروری ہوں۔
ہمارے سسٹم میں مندرجہ ذیل او پی آر پی لاگو ہوتے ہیں:
ٹمپریچر کنٹرول
صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا
ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا
او پی آر پی ایسا عمل ہوتا ہے جو فوڈ کی سیفٹی کو مؤثر بناتا ہے۔ کیونکہ اس میں ہیزرڈ کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
ہیسپ پلان HACCP
ہیسپ پلان ایسے اقدامات پر مشتمل ہوتا ہے جو فوڈ پروسیسنگ کے انتہائی اہم مراحل پر لاگو کیے جاتے ہیں۔ ہیسپ کے سات پرنسیپل ہیں جن کی بنیاد پر یہ کام کرتا ہے جو مندرجہ بالا ہیں۔

ہیزرڈ کے بارے میں جاننا
Hazard Analysis

کریٹیکل کنٹرول پوائنٹس کو واضح کرنا
Identify Critical Control Points

کریٹیکل کنٹرول لمیٹس کو واضح کرنا
Establish Critical Limits

کریٹیکل کنٹرول پوائنٹس کی نگرانی کرنا
Monitoring Critical Control Points

مؤثر عمل کو استعمال کرنا
Establish Corrective Actions

تصدیق کرنا
Verification

پورا ریکارڈ قائم رکھنا
Keep Record Keeping

خلاصہ Summary
HACCP ,OPRP ,PRP
خوراک کی سیفٹی کے لیئے تینوں ایسے اقدامات ہیں جو کھانے کی تیاری کے دوران ممکنہ طور پر آنے والے ہیذرڈ پر قابو پانے کیلئے ضروری ہیں۔ان کی نوعیت اور اہمیت مختلف ہے۔

OPRP, PRP-
نسبتاً کم اہمیت کے حامل ہیں لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھنے کی ہے کہ ان کی کمزوری سے ہںسپ پلان کی مضبوط دیوار پر نقصان دہ عوامل کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ی آر پی کھانے کی نوعیت اور پروسیسنگ پر منحصر نہیں ہوتے۔پی آر پی کی اہمیت نسبتاً کم درجے کی ہے۔
اوپریشنل پی آر پی کھانے کی نوعیت اور پروسیسنگ پر منحصر ہے۔اوپریشنل پی آر پی کی اہمیت نسبتاً درمیانے درجے کی ہے۔
ہیسپ پلان کھانے کی نوعیت اور پروسیسنگ پر منحصر ہے۔ہیسپ پلان کی اہمیت زیادہ درجے کی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ہر سال 48 ملین صارفین آلودہ کھانے سے بیمار ہو جاتے ہیں اس لیے ہم یہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں کہ فوڈ سیفٹی ہمیشہ اہمیت کا حامل ہو۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لوگ ابھی بھی دنیا میں بھوکے مر رہے ہیں کیونکہ صاف کھانا دستیاب نہیں۔

 747 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Prevent from Hazard ہیزرڈ

ہیزرڈ، پی آر پی،اوپریشنل آرپی، ہیسپ Hazard, OPRPs and HACCP

Root Cause Analysis: A Must Have For Effective Corrective Action